Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کو شکست، انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

جنوبی افریقہ کو شکست، انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

برسٹل۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنز کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 218 رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا ولوارڈٹ 66 اور مگنون ڈو پریز 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔انگلش ٹیم کا آغاز اچھا ہوا اور میزبان ٹیم نے ایک موقع پر دو وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے اور ان کی کامیابی یقینی نظر آرہی تھی لیکن اس موقع پر یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے سے جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی ہوئی اور انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی۔73 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے عبد فران ولسن اور جینی گن نے ساتویں وکٹ کیلئے 40 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کیلئے فتح گر شراکت قائم کی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں دو گیندوں قبل آٹھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے 54 رنز کی اننگز کھیلنے والی سارہ ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT