Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کیخلاف انڈیا ( اے ) کی شاندار کامیابی

جنوبی افریقہ کیخلاف انڈیا ( اے ) کی شاندار کامیابی

وائیناڈ ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اکثر پٹیل کی تباہ کن بولنگ کے نتیجہ میں انڈیا ( اے ) نے جنوبی افریقہ ( اے ) کے خلاف غیرسرکاری ٹسٹ سیریز میں حریف ٹیم کو آج یہاں کھیلے گئے دوسرے اور فائنل میچ میں ایک اننگز اور 81 رنز سے بدترین شکست دیتے ہوئے صفر کے مقابلے ایک سے سیریز جیت لی ۔ میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کھیل کے چوتھے اور آخری دن محض 76 رنز کے معمولی اسکور پر آؤٹ کردیا ۔ مہمانوں کی بدترین شکست میں بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کی تباہ کن بولنگ کا اہم رول رہا جنھوں نے ایک رن دیئے بغیر چار وکٹس حاصل کئے ۔ قبل ازیں انڈیا ( اے ) نے کل 417.8 رنز کے بھاری اسکور پر اننگز ڈیکلر کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT