Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کی مدد کیلئے وارن میدان میں اُتر پڑے

جنوبی افریقہ کی مدد کیلئے وارن میدان میں اُتر پڑے

میرپور۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنرس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستانی بیٹسمنوں کے خلاف بہتر حکمت عملی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں لیکن انہیں اس وقت یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان کی مدد کے لئے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن میدان میں اتر پڑے۔ ہندوستان اور جنوبی افر

میرپور۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنرس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستانی بیٹسمنوں کے خلاف بہتر حکمت عملی کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں لیکن انہیں اس وقت یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان کی مدد کے لئے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن میدان میں اتر پڑے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعہ کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا اور ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقی بولروں اور خصوصاً عمران طاہر کو اسپن کے گُر سکھانے کے لئے شین وارن افریقی ٹیم کے خیمے میں پہونچ گئے۔

اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم کے سینئر بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا کہ جب آسٹریلیائی سابق اسپنر وارن نیٹ میں پہونچے تو ہم سب حیران رہ گئے اور ہم نے محسوس کیا کہ شاید وہ ہوٹل میں بوریت محسوس کررہے تھے لہٰذا انہوں نے نیٹ میں پہونچ کر بولنگ کی۔ تفصیلات کے بموجب وارن نے ایک گھنٹے سے زائد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے ساتھ گزارا اور انہوں نے عمران طاہر کو ہندوستانی بیٹسمنوں ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ اور دیگر ٹاپ آرڈر بیٹسمنوں کے خلاف موثر بولنگ کے گُر سکھائے۔ ٹیم میڈیا مینیجر لیراٹو ملیکوٹو نے کہا کہ وارن کی آمد سب کے لئے حیران کن رہی۔ وارن نے تقریباً ایک اوور بولنگ بھی کی۔ وارن نے اوپنر ڈی کاک کو بولنگ کرنے کے علاوہ جے پی ڈومینی کا قریب سے مشاہدہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT