Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

پرتھ ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹسٹ کے آج تیسرے دن کھیل کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لئے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک اور ورنن فلانڈر ترتیب وار 16 اور 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فاف ڈوپلیسی زیرقیادت مہمانوں کو آسٹریلیا پر 388 رنز کی سبقت حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر (127) اور چوتھے نمبر پر جے پی ڈومینی (141) نے تیسرے دن جنوبی افریقی اننگز کا احیاء کیا۔ دونوں بیٹسمنوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے 250 رنز کی پارٹنرشپ کے دوران اپنی اپنی سنچری مکمل کئے۔ پیٹر سڈل اور جوش ہیزل ووڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے 242 کے جواب میں آسٹریلیا نے 244 رنز بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT