Friday , September 21 2018
Home / دنیا / جنوبی افریقہ کے انتخابات میں پولنگ،برسراقتدار پارٹی کا پلڑا بھاری

جنوبی افریقہ کے انتخابات میں پولنگ،برسراقتدار پارٹی کا پلڑا بھاری

جوہانسبرگ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کے بیس سال بعد پانچویں عام انتخابات کیلئے آج چہارشنبہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حکمران جماعت اے این سی کا پلڑا بھاری ہے اور اس کی حمایت تقریبا 65 فیصد ہے۔ یہ شرح 2009 ء کے انتخابات سے کچھ ہی کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے اے این سی نسلی عصبیت پر فتح پانے وال

جوہانسبرگ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں نسلی عصبیت کے بیس سال بعد پانچویں عام انتخابات کیلئے آج چہارشنبہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق حکمران جماعت اے این سی کا پلڑا بھاری ہے اور اس کی حمایت تقریبا 65 فیصد ہے۔ یہ شرح 2009 ء کے انتخابات سے کچھ ہی کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے اے این سی نسلی عصبیت پر فتح پانے والی طاقت کے طور پر اپنی ساکھ کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ ابتدائی نتائج کا اعلان جمعرات کی سہ پہر تک متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT