Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کے بولنگ کوچ ایلن ڈونالڈمستعفی

جنوبی افریقہ کے بولنگ کوچ ایلن ڈونالڈمستعفی

کیپ ٹاؤن۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے چار سال تک بولنگ کوچ رہنے والے ایلن ڈونالڈمستعفی ہو گئے۔ وہ جون2011 ء میں گیری کرسٹن ٹیم کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013 ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ کرکٹ ساؤتھ افریکا کے جاری کردہ بیان کے مطابق 48 سالہ سابق فاسٹ بولر نے کہا ’’ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار ک

کیپ ٹاؤن۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے چار سال تک بولنگ کوچ رہنے والے ایلن ڈونالڈمستعفی ہو گئے۔ وہ جون2011 ء میں گیری کرسٹن ٹیم کا حصہ بننے کے بعد اگست 2013 ء سے موجودہ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ کرکٹ ساؤتھ افریکا کے جاری کردہ بیان کے مطابق 48 سالہ سابق فاسٹ بولر نے کہا ’’ورلڈ کپ کے بعد مجھے سوچ بچار کرنے کا موقع ملا، جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آچکا ہے۔ میرا ہمیشہ سے ایک بڑا خواب رہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکوں اور میں اس حوالے سے موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہوں۔ گزشتہ چار سال میری زندگی کے بہترین تھے‘‘۔

فٹبال : 2018 ورلڈ کپ کوالیفائرس
کوالالمپور۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران فٹبال کے 2018 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ڈرا میں مشکل گروپ سے بچنے میں کامیاب رہا ۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ قرعہ اندازی تقریب میں ایران کو عمان ، ہندوستان ، ترکمنستان اور گوام کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔ اے ایف سی سے 40 ٹیموں کو پانچ ، پانچ کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ 8 گروپ ونرس اور 4 بہترین دوسرے مقام والی ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائرس کے قطعی راؤنڈ میں پہونچیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انھیں متحدہ عرب امارات میں مقررہ 2019 ء کے ایشین کپ فائنلس میں بھی داخلہ مل جائے گا ۔ بقیہ 28 ٹیموں کی 2018 ورلڈ کپ کی اُمیدیں ختم ہوجائیں گی لیکن انھیں 2019 کے ایشین کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع حاصل ہوگا کیونکہ اگلی 16 بہترین مقامات والی ٹیمیں ایشین کپ کوالیفائرس کے تیسرے راؤنڈ میں پہونچیں گی۔

TOPPOPULARRECENT