Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / جنوبی افریقہ کے سابق بدعنوان صدر زوما کا بیٹا بھی بدعنوان

جنوبی افریقہ کے سابق بدعنوان صدر زوما کا بیٹا بھی بدعنوان

جوہانسبرگ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اسکینڈل میں ملوث سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزین زوما کو بدعنوانیوں میں ملوث پائے جانے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا اور بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 34 سالہ دو دوزین گپتا فیملی کیلئے کام کیا کرتے تھے جس پر الزام ہیکہ وہ زوما حکومت کے ساتھ بدعنوانیوں کے معاملات میں ملوث تھی جیسے خطیر رقمی سرکاری کنٹراکٹس دلوانا اور بارسوخ وزارتی تقررات وغیرہ۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے سابق نائب وزیر مالیات سیبیسی جونس کو گپتا فیملی کی جانب سے رشوت کی پیشکش کی تھی۔ نیشنل پراسیکیوشن اتھاریٹی کے ترجمان فنڈی مینونونڈیو نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT