Monday , July 16 2018
Home / دنیا / جنوبی افریقہ :ہندوستانی نژاد خاندان کے 5 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ :ہندوستانی نژاد خاندان کے 5 افراد ہلاک

جوہانسبرگ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ میں ایک ہندوستانی نژاد خاندان کے پانچ افراد ان کے گھر کو آگ لگائے جانے کے نتیجہ میںہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے ان کے گھر پر پٹرول بم پھینکا تھا تفصیلات کے بموجب 45 سالہ عزیز مانجرا 25 سال قبل جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے ۔ وہ اپنی جنوبی افریقی اہلیہ گوری بی بی اور ان کے تین بچوں زوبینہ 18 سال ‘ مہر النسا 14س ال اور 10 سالہ محمد رضوان کے ساتھ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔ یہ خاندان صرف پندرہ دن قبل اس گھر میںمنتقل ہوا تھا ۔ ان کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ عزیز نے اپنی انتہائی محنت کی کمائی کو جوڑ کر اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کیا تھا ۔ ان کی ایک پڑوسی نے بتایا کہ رات دو بجے چھت پر کسی کے قدموں کی آہٹ سے اس کی آنکھ کھلی تھی ۔ اس نے ایک شخص کو اللہ کہتے ہوئے سنا ۔ اس کے بعد چیخ و پکار کی آوازیں آئیں۔ وہ خوفزدہ ہوگئی تھی اور ایک اور پڑوسی کو جگاتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ آتش فرو عملہ پہونچ گیا تھا اور آگ پر قابو پالیا تھا لیکن یہ خاندان دم گھٹنے سے فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT