Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ ۔ انگلینڈ دوسرا ٹسٹ ڈرا ہونا یقینی

جنوبی افریقہ ۔ انگلینڈ دوسرا ٹسٹ ڈرا ہونا یقینی

کیپ ٹاؤن ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں روز آخری سیشن میں ناکافی روشنی کے سبب کھیل روکے جانے تک 6 وکٹیں ضرور گرائے لیکن یہ میچ عملاً ڈرا کی طرف چل پڑا ہے۔ تادم تحریر 31 اوورز کا کھیل باقی رہ گیا تھا اور السٹر کک کی ٹیم کو دوسری اننگز میں 159/6 کے اسکور کے ساتھ مجموعی طور پر 161 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ معین علی 10 اور جانی بیرسٹو 30 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ ہاشم آملہ زیرقیادت میزبانوں کے خلاف جاری سیریز میں پہلے ہی 1-0 سے آگے ہے۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 629/6d جبکہ میزبانوں نے 627/7d بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT