Saturday , December 15 2018

جنوبی افریقہ ۔ نیوزی لینڈ تیسرا ونڈے بارش کی نذر

ہیملٹن ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں منعقدہ تیسرا ونڈے بارش کی نذر ہوگیا جیسا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم نے 30.4 اوورس کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان کے بعد 157 رنز اسکور کرلئے ہیں، لیکن بارش کے بعد اس مقابلے کو منسوخ کردیا گیا۔ دریں اثناء اوپنر کوئنٹن ڈیکاک نے 94 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 80 اور کپتان اے بی ڈی ویلرس 33 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔ تیسرا مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے باوجود جنوبی افریقی ٹیم نے تین مقابلوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

TOPPOPULARRECENT