Tuesday , December 11 2018

جنوبی افریقہ ‘آسٹریلیا ‘انگلینڈ اور پاکستان کی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی

دبئی۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2017 میں ہونے والی پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کرنے کے علاوہ ایک لاکھ ستر ہزار امریکی ڈالر س انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔ 2013 میں معلنہ پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ 2017 میں کھیلی جائے گی اور اس کے لئے ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے چار مقامات پر موجود ٹیموں کو کوالیفائی کرنا تھا۔ آئ

دبئی۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2017 میں ہونے والی پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کرنے کے علاوہ ایک لاکھ ستر ہزار امریکی ڈالر س انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔ 2013 میں معلنہ پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ 2017 میں کھیلی جائے گی اور اس کے لئے ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے چار مقامات پر موجود ٹیموں کو کوالیفائی کرنا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں 2014 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سب سے زیادہ 124 نشانات حاصل کرکے پہلے مقام پر ہے جب کہ آسڑیلیا 119 نشانات کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 104 ساتھ تیسرے اور پاکستان 103 نشانات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان اس ٹسٹ چیمپئن شپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاون میں منعقدہ ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میں بھی شکست دے کر آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام اپنے نام کیا اور آئی سی سی کی جانب سے پانچ لاکھ امریکی ڈالرس کی انعامی رقم جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

دوسرے مقام پر موجود آسٹریلیا کے حصے میں آئی سی کی جانب سے 3.9 لاکھ امریکی ڈالرس جب کہ انگلینڈ اور پاکستان کو 2.80 لاکھ اور 1.70 لاکھ امریکی ڈالرس کی انعامی رقم ملے گی۔ دریں اثناء اگر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کر لیتی تو اسے بہتر مقامکی وجہ سے2.80 ڈالرس کی رقم ملتی۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی کا آخری وقت یکم اپریل 2015 کو تھا تاہم ونڈے ورلڈ کپ کی وجہ سے اب کوئی بھی ٹسٹ سیریز نہیں کھیلی جائے گی اور یہی چاروں ٹیمیں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلیں گی۔

TOPPOPULARRECENT