Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / جنوبی افریقی اخبار کے ’’ہندوستانی ضمیمہ‘‘ کی اشاعت مسدود

جنوبی افریقی اخبار کے ’’ہندوستانی ضمیمہ‘‘ کی اشاعت مسدود

جوہانسبرگ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کا کثیرالاشاعت روزنامہ سنڈے ٹائمز میں ہر ہفتہ ’’ایکسٹرا‘‘ کے عنوان سے ہندوستانی برادری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ضمیمہ شائع کیا جاتا تھا لیکن اب مالی اور نظریاتی بنیاد پر اس کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔ سنڈے ٹائمز ایکسٹرا گذشتہ 30 سال سے ہزارہا قائرین کا پسندیدہ ضمیمہ تھا۔ دریں اثناء س

جوہانسبرگ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کا کثیرالاشاعت روزنامہ سنڈے ٹائمز میں ہر ہفتہ ’’ایکسٹرا‘‘ کے عنوان سے ہندوستانی برادری کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ضمیمہ شائع کیا جاتا تھا لیکن اب مالی اور نظریاتی بنیاد پر اس کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔ سنڈے ٹائمز ایکسٹرا گذشتہ 30 سال سے ہزارہا قائرین کا پسندیدہ ضمیمہ تھا۔ دریں اثناء سنڈے ٹائمز کے ایڈیٹر فلیشیا اوپیل نے تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اخبار کے ایک مخصوص سیکشن کی اشاعت کو بند کردینے کا اعلان کرنا اتنا آسان نہیں۔ ’’دی ایکسٹرا‘‘ ضمیمہ کو حالانکہ عرصہ دراز سے نظریاتی اور مالی ٹکراؤ کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود اشاعتر کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا کیونکہ ’’ایکسٹرا‘‘ کے قارئین بھی ہمارے لئے اتنے اہم تھے جتنے اخبار کے دیگر سیکشن کے قارئین۔ یاد رہے کہ 1994ء میں بھی اس ضمیمہ کو مختصر مدت کیلئے بند کردیا گیا تھاکیونکہ بند ہونے کے بعد عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے بعد اسے بحال کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT