Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی کپتان مارکرم پر 20 فیصد جرمانہ

جنوبی افریقی کپتان مارکرم پر 20 فیصد جرمانہ

جوہانسبرگ، 11 فروری (یو این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈین مارکرم پر ہندستان کے خلاف جوہانسبرگ میں چوتھے ون ڈے میچ میں سست اوور بالنگ کے لئے میچ فیس کا 20 فیصد اور ٹیم کے باقی دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔آئی سی سی نے سنیچر کی رات کو یہاں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی گیند بازی مقررہ اوور سے ایک اوور کم کر پائی ۔ میدانی امپائر علیم ڈار اور بوگاني جیلے ، تیسرے امپائر ایان گولڈ اور چوتھے امپائر شان جارج نے مارکرم پر سست اوور کا الزام لگایا۔اس کے بعد آئی سي سي میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کے اینڈریو پائکرافٹ نے مارکرم اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں پر یہ جرمانہ عائد کیا ۔کرکٹ کی اعلی تنظیم نے میزبان ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں پر یہ جرمانہ آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.5.1 کے تحت لگایا۔ جنوبی افریقہ کو اگر اگلے 12 ماہ میں مارکرم کی کپتانی میں دوبارہ سست اوور کا مجرم پایا جاتا ہے تو وہ ان کا دوسرا جرم ہوگا اور ایسے میں انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اگرچہ مارکرم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اس لئے اب ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کی ضرورت نہیں ہے ۔جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ چوتھے مقابلے کو ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت پانچ وکٹ سے جیت کر چھ میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنے رہنے کی اپنی توقعات کو برقرار رکھا ہے ۔مہمان ہندستانی ٹیم پہلے تین ون ڈے جیت کر سیریز میں 3۔1 سے آگے چل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT