Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈو پلیسی زخمی ‘ آج شمولیت مشکل

جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈو پلیسی زخمی ‘ آج شمولیت مشکل

میر پور 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسی ‘ کل نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہونے والے ایک اہم مقابلہ سے قبل زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی کل کے میچ میں شمولیت کا امکان بہت کم ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ڈو پلیسی ٹوئنٹی 20 فارمٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرتے ہیں اور ان کی پیر کی تکلیف سے عدم دستیابی کے نتی

میر پور 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسی ‘ کل نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہونے والے ایک اہم مقابلہ سے قبل زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی کل کے میچ میں شمولیت کا امکان بہت کم ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ڈو پلیسی ٹوئنٹی 20 فارمٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرتے ہیں اور ان کی پیر کی تکلیف سے عدم دستیابی کے نتیجہ میں ٹیم پر دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ڈو پلیسی اپنے افتتاحی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا تھا ۔ ٹیم مینجمنٹ تاہم ان کو میدان پر اتار کر ان کے زخم کو مزید گہرا کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔ اگر وہ کل کے میچ میں نہیں کھیل پاتے ہیں تو فرحان بہردین کو مڈل آرڈر میں بلے بازی کا موقع دیا جاسکتا ہے اور جے پی ڈومینی 3 نمبر پر بیٹنگ کیلئے آسکتے ہیں۔ڈو پلیسی کی دستیابی کے تعلق سے کل ہی واضح صورتحال معلوم ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT