Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی کی تاریخی کامیابی ، رباڈا کو 10 وکٹس

جنوبی افریقی کی تاریخی کامیابی ، رباڈا کو 10 وکٹس

بلوم فونٹین ۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر کے رباڈا کے شاندار مظاہرے کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میںتیسرے دن ہی ایک اننگز اور 254 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی ۔ ٹیم نے 2000/01 میں کیپ ٹاؤن میں سری لنکا کے خلاف ایک اننگز اور 229 رنز سے کامیابی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رباڈا نے دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹس لئے اور بنگلہ دیش 172 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ انھوں نے مجموعی طورپر 63 رنز کے عوض 10 وکٹس لئے ۔ جنوبی افریقہ کے 573/4 ڈکلیر کے جواب میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 147 اور فالو آن کے بعد 172 رنز بنائے ۔ رباڈا کو اُن کے بہتر مظاہرے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT