Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / جنوبی افغانستان میں ضلع پولیس سربراہ طالبان کے ہاتھوں ہلاک

جنوبی افغانستان میں ضلع پولیس سربراہ طالبان کے ہاتھوں ہلاک

کابل ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان میں ضلع پولیس سربراہ جنوبی ہلمند صوبہ کو ہلاک کردیا گیا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ پولیس آفیسر ہفتہ کو دیر گئے اُس وقت قتل کردیا گیا تھا جب کہ بندوق برداروں نے اس کی گاڑی پر طلایہ گردی کے دوران حملہ کردیا تھا ۔ ایک اور پولیس عہدیدار زخمی ہوگیا تھا ۔ طالبان جنہوں نے حالیہ برسوں میں فوج پر حملے ترک کردیئے ہیں موجودہ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

کینیا پولیس کی انتخابی عہدیداروں سے تفتیش
نیروبی۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیا کے وکیل استغاثہ اعلیٰ نے پولیس اور انسداد کرپشن محکمہ کو حکم دیا کہ ملک کے الیکشن کمیشن کے بارے میں تحقیقات کی جائیں ‘ کیونکہ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں اور ناجائز کارروائیوں کی شکایت وصول ہوئی ہے ۔ اگست کے صدارتی انتخابات کالعدم قرار دیا گئے ہیں ۔ ڈائرکٹر عوامی استغاثہ کیریاکو لوہیکو نے کہا کہ 21دن کے اندر آزادانہ انتخابات منعقد کئے جائیں گے جس میں موجودہ صدر اوہورو کینیا کا اور قائد اپوزیشن رائیلا اوڈنڈا امیدوار ہوں گے ۔ یہ انتخابات 26اکٹوبر کو منعقد کئے جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT