Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / جنوبی امریکہ میں سیلاب ‘ دیڑھ لاکھ افراد کا تخلیہ

جنوبی امریکہ میں سیلاب ‘ دیڑھ لاکھ افراد کا تخلیہ

امریکہ میں 11ہلاک کئی زخمی ‘ میکسیکو میں سیلاب اور ارجنٹینا میں مزید بارش کا اندیشہ ‘ وسطی امریکہ طوفان کی زد میں
نیویارک ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )جنوبی امریکہ میں پیراگوئے، ارجنٹینا، یوروگوئے، اور برازیل میں گذشتہ 50سال میں آنے والے سب سے تباہ کن سیلاب میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر  ہوگئے جبکہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میںکم از کم 26 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔امریکہ میں شدید طوفان سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ۔ میکسیکو میں سمندری طوفان کے بعد اب سیلاب کا خطرہ ہے ۔ پیراگوئے میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے اور تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنا پڑا ہے۔ جنوبی امریکہ میں پیراگوئے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور بندھ ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس سے مزید لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔شمالی ارجنٹینا میں تقریبا 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ برازیل اور یوروگوئے کے سرحدی علاقوں میں آنے والے دنوں میں خشک موسم کی پیشین گوئی کی گئی ہے لیکن پیراگوئے اور ارجنٹینا میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کی بات کہی جا رہی ہے۔پیراگوئے کے دارالحکومت اسنشیئن میں بہنے والا دریا اپنے بند سے باہر آنے سے صرف ایک فٹ نیچے ہے اور حکام نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بند ٹوٹنے یا پانی کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں وسیع علاقے میں سیلاب کا پانی پھیل جائے گا۔

اور اس سے شہر میں رہنے والے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔ارجنٹینا میں آنے والے دنوں میں  مزید بارش کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ چار افراد کے پیڑوں کے نیچے دب کر مرنے کی تصدیق کی گئی ہے جکہ تیز ہواؤں کے نتیجے میں تقریبا 200 بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی منقطع ہے۔ارجنٹینا میں کم از کم دو افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں اور اس کا شمال مشرقی علاقہ زیادہ متاثر ہے جبکہ 20 ہزار افراد کا تخلیہ کرادیا گیا ہے ۔برازیل میں تقریبا دو ہزار خاندانوں کو ریو گرانڈ دو سول صوبے کے تقریبا 40 قصبوں سے نکالا گیا ہے۔ صدر جیلما روسیف نے ہفتہ کو سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ لاطینی امریکہ کے ان ممالک میں گذشتہ ایک ہفتے سے بارش جاری ہے اور یوروگوئے اور کوارائے دریا طغیانی پر ہیں۔امریکہ کا وسط مغربی علاقہ ایک ہفتے سے شدید طوفان کی زد میں ہے۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری شدید طوفان، بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب کم از کم 26 ہوگئی ہے۔شمالی میسی سپی میں 7 ‘ ٹینسی میں 3اور ارکنساس میں ایک ہلاکت واقع ہوئی ۔
بینٹن کاؤنٹی میں طوفان کے بعد سے لاپتہ ایک شخص اور ایک خاتون کی لاشیں مل گئی ہیں جس کے بعد مسی سپی میں ہلاکتوں کی تعداد دس تک پہنچ چکی ہے۔ ٹینیسی میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آرکنساس اور الاباما میں حکام کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما اور ٹیکسس میں ’تاریخی برفباری‘ یعنی 16 انچ برف پڑ سکتی ہے۔
ماہرین موسمیات نے اس طوفان کو’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ تقریبا 400 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق طوفان کی تیز ہواؤں نے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مسی سپی میں تقریباً 400 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین موسمیات نے کینٹکی، ایلاباما، انڈیانا، الینوئے اور مزوری کی ریاستوں میں کرسمس سے پہلے خراب موسم کی پیش گوئی کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT