Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوبی انڈومان میں ہوا کاکم دباؤ

جنوبی انڈومان میں ہوا کاکم دباؤ

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سمترا کے شمالی حصوں اور اس سے متصل جنوبی انڈومان کے علاقوں کے دباو کے زیر اثر جنوبی انڈومان کے سمندر کے علاقہ میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بناہوا ہے ۔امکان ہے کہ یہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید گہرے دباو میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے زیراثر ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تلنگانہ میں موسم آئندہ 5دنوں میں خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT