Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / جنوبی جاپان میں طوفان ساؤلا کی پیشرفت، شدید بارش کی پیش قیاسی

جنوبی جاپان میں طوفان ساؤلا کی پیشرفت، شدید بارش کی پیش قیاسی

ٹوکیو ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) طوفان ساؤلا جاپان کے جنوبی علاقہ جزیرہ اوکیناوا کی جانب پیشرفت کررہا ہے جس کی وجہ سے شدید بارش ہورہی ہے جبکہ حکام نے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہونے کا انتباہ بھی دیا ہے ۔ یاد رہے کہ صرف ایک ہفتہ قبل آئے طوفان لیان نے بھی یہاں کافی تباہی مچائی تھی جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ایک کے لاپتہ ہونے کی خبریں بھی ذرائع ابلاع میں شائع ہوئی تھیں۔ طوفان ساؤلا اپنے ساتھ 162 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو بھی لایا ہے جبکہ اوکیناوا میں واقع کچھ دریاؤں میں طغیانی کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ جاپان میں اکثر و بیشتر طوفان آتے رہتے ہیں ۔ ماہ ستمبر میں طوفان لائن راک میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ماہ اگسٹ میں طوفان نوروسے دو افراد ہلاک اور 51 ا فراد زخمی ہوئے تھے ۔

جنوبی ایشیاء کیلئے نئی امریکی حکمت عملی شرائط پر مبنی : ٹلرسن
واشنگٹن ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ امریکہ، پاکستان کی مدد یا پھر ’کسی دوسرے طریقے‘ سے بھی خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔یورپ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے اپنے سات روزہ دورے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خطرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جس کے حوالے سے ہمیں زمینی حقائق کے تحت نمٹنا ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نئی حکمت عملی شرائط پر مبنی ہے۔ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کو اپنے دورے کے دوران واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور امریکہ اس سے زیادہ مطالبات نہیں کرتا تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان ’یہ‘ کرے، جس کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ تنازعہ کو حل کرنے بھی پاکستان کو پیشکش کی گئی جو کہ نئی دہلی کو ناراض کر سکتی ہے، کیونکہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کے لیے کسی ثالثی کی شمولیت کا خواہشمند نہیں ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ کہنا درست ہوگا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے مزاحمت کا پیغام ملا ہے جس میں پاکستانیوں نے واضح کہا ’ہم مجبور نہیں ہوں گے‘، تو انھوں نے کہا کہ ان کی اور پاکستانی حکام کی ملاقات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔تاہم انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو یہ باور کرادیا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ یا پھر اس کے بغیر بھی اپنی جنوبی ایشیا میں اپنی نئی حکمت عملی لاگو کریگا ۔

TOPPOPULARRECENT