Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جنوبی ریاستوں میں موسلادھار بارش

جنوبی ریاستوں میں موسلادھار بارش

چینائی۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ریاستوں میں مانسون سرگرم ہوجانے کے باعث بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ اس علاقہ کے مختلف مقامات پر کل گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ ریجنل میٹرو جیکل ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ جنوبی ریاستوں کرناٹک، لکشادیویپ ، ٹاملناڈو کے علاوہ رائلسیما اور کیرالا کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور شمالی کرناٹک میں معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹاملناڈو کے مقام ترووالور میں 9 سینٹی میٹر، کرناٹک کے دیوانگری میں 10 سینٹی میٹر، آندھرا پردیش ادوے گری (نیلور) میں 10 سینٹی میٹر، گوما گٹہ (اننت پور) میں 9 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں خشک موسم برقرار رہے گا۔
کم شرح پر شمسی توانائی کی سربراہی ،ہندوستان کو امریکی کمپنی کی پیشکش
نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی کمپنی سن ایڈیسن (Sun Edison) نے یہ عہد کیا ہے کہ شمسی توانائی سب سے کم شرح پر 4.63 روپئے فی یونٹ فروخت کی جائے جبکہ یہ کمپنی دنیا بھر میں سب سے زیادہ قابل تجدید توانائی پلانٹس کی حامل ہے۔ سن ایڈیسن نے نیلامی میں کامیاب بولی لگائی ہے کہ جواہر لال نہرو نیشنل سولار مشن کے تحت آندھرا پردیش میں 500 میگاواٹ پلانٹ سے فی یونٹ 4.63 روپئے فروخت کی جائے گی۔ مرکزی وزیر توانائی مسٹر پیوش گوئل نے بتایا کہ این ٹی پی سی کی جانب سے منعقدہ ای آکشن (آن لائن ٹنڈرس کی طلبی) میں فی یونٹ شمسی توانائی 4.63 فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT