Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوبی ریاستوں کو مربوط کرنے بلٹ ٹرین چلانے کا مطالبہ

جنوبی ریاستوں کو مربوط کرنے بلٹ ٹرین چلانے کا مطالبہ

وزیراعظم مودی کو ٹی آر ایس لیڈر ونود کمار کا مکتوب روانہ
حیدرآباد ۔ 17ستمبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے سینئر قائد و رکن پارلیمان مسٹر بی ونود کمار نے جنوبی ریاستوں کی راجدھانیوں کو مربوط کرتے ہوئے ’’ بلٹ ٹرین ‘‘ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج وزیراعظم نریندر مودی کوایک مکتوب تحریر کیا ہے اور اپنے مکتوب میں انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ ۔ آندھرا پردیش ‘ ٹاملناڈو اور کرناٹک ریاستوں کو مربوط کر کے بلٹ ٹرین چلانے کی خواہش کی اور اس بات کا مشورہ بھی دیا کہ حیدرآباد تا امراوتی سے چینائی کیلئے ‘ حیدرآباد تا امراوتی سے بنگلور اور چینائی ‘ بنگلور بلٹ ٹرین چلائی جاسکتی ہے اور اس طرح مذکورہ لائنس پر بلٹ ٹرین چلانے کے باعث جنوبی ہندکی ریاستوں کے میٹرو شہروں کو بھی مربوط کیا جاسکے گا ۔ ونود نے اپنے تفصیلی مکتوب میں بتایا کہ حیدرآباد ۔ امراوتی ۔ چینائی ‘ بنگلور شہروں کو ملاتے ہوئے بلٹ ٹرین چلانے کے نتیجہ میں تجارت و کمرشیل سرگرمیوں کے مزید فروغ کے امکانات پائے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کو تحریر کردہ مکتوب میں رکن پارلیمان ونود کمار نے بتایا کہ کم وقت میں طویل سفر کرنے کا موقع فراہم ہوگا بلکہ وقت کی زبردست بچت ہوسکے گی اور جنوبی ہند کی چار ریاستوں کیلئے بلٹ ٹرین معاون ثابت ہوگی ۔ آئی ٹی ہب کا موقف رکھنے والے حیدرآباد کو دیگر اہم شہروں کیلئے سفر کی سہولتوں میں زبردست بہتری پیدا ہوسکے گی اور اس طرح دیگر اہم شہروں کیلئے سفر کی سہولتوں میں بہتری پیدا کرنے کی ضرورت بھی ہے ۔ رکن پارلیمان ٹی آر ایس نے کہا کہ ممبئی تا احمد آباد شہروں کے مابین بلٹ ٹرین کے کاموں کا آغاز کرنے کیلئے منعقدہ سنگ بنیاد تقریب کے پروگرام کو ملک اور دیگر ممالک کے عوام نے کافی دلچسپی سے مشاہدہ کیا بلکہ غور کیا۔

TOPPOPULARRECENT