Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط

جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط

ایتھوپیا۔ 10 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر اور حزب مخالف کے رہنما رئیک ماچار کے درمیان جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس پر کل شب ایتھوپیا میں دستخط کیے گئے۔معاہدے کے تحت دونوں فریق کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی سے بازرہیں گے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والے کارروائیوں کیلئے راستے کھولیں گے۔رئیک ماچار نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ہفتہ کے روز سے اُن کے فوجی معاہدے پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری جماعت۔ وہ جماعت جس کی میں قیادت کرتا ہوں اور وہ فوج جس کی میں سربراہی کرتا ہوں۔ اس معاہدے پر ہر صورت عمل درآمد کریں گے‘‘۔اس سے قبل بھی جنوری میں ایک ایسا ہی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اْس کے باوجود جنوبی سوڈان میں لڑائی جاری رہی۔

TOPPOPULARRECENT