Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / جنوبی سوڈان میں جھڑپوں کے دوران 41 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں جھڑپوں کے دوران 41 افراد ہلاک

خرطوم ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان کے باغیوں اور حکومت کی وفادار فوج کے درمیان تیل کی دولت سے مالامال علاقہ پر جو مغربی کوردوفان ریاست میں واقع ہے، جھڑپوں میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوگئے۔ 13 افراد کل بھڑک اٹھنے والی جنگ میں شدید زخمی ہوئے۔ یہ جھڑپ زوروگ اور اولادعمران قبیلوں کے درمیان ہوئی تھی۔ اولادعمران مصیریہ کے طاقتور قبیلہ کی ایک شاخ ہے۔ جو لوگ جھڑپوں میں ملوث تھے انہوں نے کلاشنکوف اسالٹ رائفلیں اور راکٹ کے ذریعہ پھینکے جانے والے دستی بم استعمال کئے۔ ایک عینی گواہ کے بموجب ہر گروپ نے ایک خطہ اراضی پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا تھا جہاں تیل کے کنوؤں کی کھدوائی جاری ہے جس کی وجہ سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ پڑوسی مغربی علاقہ ڈارفور میں فوج اور قبائیلیوں میں 2003ء سے لڑائی جاری ہے۔ باغیوں کا مطالبہ ہیکہ معاشی اعتبار سے انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔ خرطوم حکومت انہیں اقتدار میں شراکت دار بنانا نہیں چاہتی۔

TOPPOPULARRECENT