Thursday , December 13 2018

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، کئی افراد ہلاک

جوبا،18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک جنوبی سوڈان کے حکام نے بتایا ہے کہ فوجیوں اور سابق ملکی نائب صدر ریک ماچار کے حامی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم اٹھارہ افراد مارے گئے ہیں۔ باغیوں نے اَپر نیل کے علاقے میں واقع ایک فوجی مرکز پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 8 فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔ جوابی کارروائی میں 10باغی جنگجوؤں کو مار دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران جنوبی سوڈانی ریاست لیکس میں ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT