Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / جنوبی سوڈان میں طیارہ حادثہ 40 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں طیارہ حادثہ 40 افراد ہلاک

خرطوم4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جہاز میں عملے کے 20 ارکان سمیت کئی مسافر بھی سوار تھے۔ یہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد جوبا ائیرپورٹ سے 800 میٹر کی دوری پر جنوبی سوڈان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون اور 7 بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے صدر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد 40 بتائی ہے جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مصر کے صحرائے سینا میں روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 224 افراد ہلاک ہو گئے ۔

TOPPOPULARRECENT