Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / جنوبی سوڈان میں 300نو عمر فوجیوں کی رہائی

جنوبی سوڈان میں 300نو عمر فوجیوں کی رہائی

خرطوم،8فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں مختلف مسلح گروپوں نے اپنے پاس موجود 300 سے زائد ایسے بچوں کو رہا کر دیا ہے جو ان گروپوں میں بطور فوجی شامل تھے ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے کی طرف سے بتائی گئی ہے ۔ یونیسیف کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران ان بچوں کو باقاعدہ غیر مسلح کیا گیا اور انہیں سویلین کپڑے فراہم کیے گئے ۔ بیان کے مطابق ان بچوں کو نفسیاتی مدد اور مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ بچے ان 700 بچوں میں شامل ہیں جنہیں آئندہ چند ہفتوں میں رہا کیا جانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT