Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / جنوبی سوڈان کے اہم حکومتی و سیاسی افراد پر ممکنہ امریکی پابندیوں کا عمل

جنوبی سوڈان کے اہم حکومتی و سیاسی افراد پر ممکنہ امریکی پابندیوں کا عمل

واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے جنوبی سوڈان کے بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس طرح اب اُن افراد پر پابندیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو خانہ جنگی اور اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں میں ملوث سمجھے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکہ جنوبی سوڈان کے

واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے جنوبی سوڈان کے بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔ اس طرح اب اُن افراد پر پابندیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو خانہ جنگی اور اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں میں ملوث سمجھے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکہ جنوبی سوڈان کے صدر سِلوا کیر اور اُن حریف رِیک ماچار کو پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر وہ مذاکراتی عمل شروع نہیں کرتے تو ان کو پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

اوباما نظم و نسق میں سنیل سبھروال کا کلیدی عہدہ پر تقرر
واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے ہندوستانی امریکی سنیل سبھروال کو آئی ایم ایف میں یو ایس آلٹرنیٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی حیثیت سے نظم و نسق کے کلیدی عہدہ کیلئے نامزد کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤس نے نظم و نسق کے کلیدی عہدوں کیلئے اوباما کی نئی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبھروال کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے اہم عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 2006ء سے ادائیگیوں کے شعبے میں آزاد سرمایہ کار کی حیثیت سے سرگرم سبھروال 2011-13ء میں بورڈ آف اوگون کے چیرمین رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT