جنوبی فلپائن میں ایک اور طوفان، چار افراد ہلاک

منیلا ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں استوائی طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے، جن میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ استوائی طوفان سانبا نے جنوبی جزیرہ منڈاناؤ کو شدید نقصان پہنچایا، جہاں ہواؤں کی رفتار 75 کیلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات نے پہاڑی مقامات پر واقع مواضعات کو شدید طور پر متاثر کیا جس میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ میونسپل پولیس سربراہ جیمس الینڈوگاؤ نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقوں تک بچاؤ اور راحت کاری عملہ کی رسائی ناممکن ہوگئی ہے اور فی الحال نقصان کا تخمینہ لگانا بھی مشکل ہے۔ یاد رہیکہ ایک دیگر استوائی طوفان ٹیمبین نے گذشتہ سال ڈسمبر میں منڈاناؤ میں 240 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

فوجی عدالت کے بند کمرہ میں احدتمیمی کیس کی سماعت
اوفرملٹری کورٹ (فلسطینی سرحد) ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 17 سالہ نوجوان فلسطینی لڑکی جس نے مغربی کنارہ میں دو اسرائیلی فوجیوں کو گھونسے رسید کئے تھے، جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا، اس لڑکی احدتمیمی کے مقدمہ کی سماعت بند کمرہ میں شروع کی گئی جہاں صرف اس کے ارکان خاندان کو عدالت کے کمرہ میں موجود رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہاں تک کہ عدالتی کارروائی کا جائزہ لینے وہاں موجود سفارتکاروں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر چلے جانے کی ہدایت کی گئی جبکہ عدالت کے باہر اس کیس کی سماعت کا کوریج کرنے کیلئے صحافیوں اور فوٹو گرافرس کی زبردست بھیڑ تھی۔ احد تمیمی کے کیس کو اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT