Thursday , December 13 2018

جنوبی ممبئی میں عمارت منہدم 3 افرادہلاک ، ایک لاپتہ

ممبئی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کے زویری بازار علاقہ میں آج دوپہر ایک زیرمرمت عمارت منہدم ہوجانے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ عہدیداروں کے بموجب 4 افراد سلاب منہدم ہوجانے سے ملبہ میں پھنس گئے تھے ۔ دوسری ، تیسری اور چوتھی منزلوں کیلئے مشترکہ راستہ بنانے کیلئے یہ سلاب منہدم کیا گیا تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب 4 افراد ملبہ میں پھنس گئے تھے ۔ تین کارکنوں کو ملبہ سے باہر نکال لیا گیا جنہیں ہاسپٹل کے عہدیداروں نے مردہ قرار دیا ۔ چوتھا شخص اب بھی ملبہ میں پھنسا ہوا ہے جسے لاپتہ قرار دیدیا گیا ہے ۔
آگ پر تیل مت چھڑکو، کشمیر کو ہندوستان کے قریب لاؤ: محبوبہ
پاناجی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج ذرائع ابلاغ سے کہا کہ کشمیر کو باقی ہندوستان کے قریب لایا جائے ۔ آگ پر مزید تیل نہ چھڑکا جائے ۔ وہ تین روزہ ’’انڈیا آئیڈیاز کانکلیو 2017 ء ‘‘ میں جس کا اہتمام انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا تھا تقریری کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ علحدگی پسندوں کو الزامات اور بدگوئی کا نشانہ بناتے ہیں ۔ بعض ٹی وی چیانلس جیسے ٹی وی ٹائم زہر اگلتے ہیں یہ نامناسب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT