Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / جنوبی میکسیکو میں زلزلہ کے جھٹکوں سے عوام میں دہشت

جنوبی میکسیکو میں زلزلہ کے جھٹکوں سے عوام میں دہشت

میکسیکو سٹی۔14 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی میکسیکو میں کل 5.4شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن کسی طرح کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز میکسیکو کے جنوب۔مشرق میں اوکساکا صوبہ کے ساحل پر 59.5کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ان جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میکسیکو سٹی کے ایمرجنسی خدمات کے سربراہ فاسٹو لوگو نے مقامی ٹیلی ویژن پر کہا کہ دارالحکومت میں کل زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل غور ہے کہ میکسیکو میں گزشتہ مہینے آئے خوفناک زلزلہ میں 500 افراد کی موت ہوگئی تھی اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

سڑک حادثہ میں9افراد کی موت
اسلام آباد۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے صوبہ پنجاب کے برہان گاؤں کے نزدیک گرانڈ ٹرنک(جی ٹی) روڈ پر ایک وین کے پیڑ سے ٹکراجانے سے کم از کم نو لوگوں کی موت ہوگئی۔’دنیا نیوز’ نے چشم دید لوگوں کے حوالہ سے بتایا کہ وین کے ڈرائیور نے رفتار تیز ہونے کی وجہ سے اس پر اپنا کنٹرول کھودیا اور وہ سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکراگیا۔اس حادثہ میں کم از کم نو لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر سات افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں راولپنڈی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایاگیا ہے ۔ویان میں سوار لوگ راولپنڈی سے پشاور جارہے تھے ۔پولیس اور راحت ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔ہلاک شدگان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT