Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں ریلوے خدمات دوسرے دن بھی ملتوی

جنوبی کشمیر میں ریلوے خدمات دوسرے دن بھی ملتوی

سرینگر، 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات سے ریل خدمات آج دوسرے دن بھی ملتوی رہی جہاں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ایک جنگجو کے مارے جانے کے بعد مقامی لوگوں کے احتجاج و مظاہرہ کے دوران منگل کو سیکورٹی فورسز کی گولی سے مبینہ طور پر ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ریلوے کے ایک اہلکار نے ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ شمالی کشمیر میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے مطابق چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام-سری نگر سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور قاضی کنڈ ہوتے ہوئے جموں کے بانیہال جانے والی ٹرینوں کی سروس ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا”ہم لوگ مقامی انتظامیہ کی مشاورت پر کام کر رہے ہیں اور پولیس وادی میں سیکورٹی کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کر رہی ہے ”۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کل رات بھی ایک ایڈوائزری جاری کرکے جنوبی کشمیر میں ریلوے خدمات ملتوی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پولیس کی اجازت ملنے کے بعد ہی ریلوے خدمات بحال کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT