Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں ریل خدمات معطل

جنوبی کشمیر میں ریل خدمات معطل

 

سری نگر، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات سے آج ریل خدمات منسوخ کردی گئی ہے جہاں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کا ایک جنگجو ہلاک ہوجانے کے بعد مقامی لوگوں کے احتجاج کے دوران کل ہوئی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت کے مطابق چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کل رات وسطی کشمیر کے بڈگام-سری نگر سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور قاضی گنڈ ہوتے ہوئے جموں کے بانہال جانے والی ر یل گاڑیوں کی آمدورفت ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد جنوبی کشمیر کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر پہنچنے والے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT