Monday , October 15 2018
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر کے بازار میں آتشزدگی15 دکانیں اور 4 مکانات خاکستر

جنوبی کشمیر کے بازار میں آتشزدگی15 دکانیں اور 4 مکانات خاکستر

سری نگر 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ کے تجارتی مرکز ریشی بازار میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں قریب 15 دکانیں اور چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے ۔ نقصان کا تخمینہ کروڑوں روپے بتایا جارہا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ قصبہ اننت ناگ کے مشہور تجارتی مرکز ریشی بازار میں گذشتہ رات قریب تین بجے ہولناک آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی اطلاع ملنے کے ساتھ قریب ایک درجن فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ‘قریب دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ کی شعلوں پر قابو پایا گیا’۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ کی اس واردات میں 15 دکانیں اور 4 رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم احتمال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT