Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں حزب المجاہدین جنگجو گرفتار

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں حزب المجاہدین جنگجو گرفتار

سری نگر، 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شمس الاوقار ساکنہ گنجی پورہ کولگام کے بطور کی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وقار کو قاضی گنڈ کے وانگان میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کے روز ہونے والے مسلح تصادم میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ‘ایچ ایم سے وابستہ وقار کو آج صبح زخمی حالت میں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گرفتار کیا گیا’۔ قابل ذکر ہے کہ کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کو ہونے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ جنگجو کی شناخت حزب المجاہدین کے مزمل منظور اور جنگجو کی شناخت سپاہی منجندر سنگھ کے بطور کی گئی ہے ۔ محروس وقار کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ وہ جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے سے قبل دہلی پبلک اسکول سنگم کا طالب علم تھا۔

TOPPOPULARRECENT