جنوبی کوریائی فوجیوں کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ

سیول۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں فوجیوں کی تنخواہوں میں یوں تو دوگنا اضافہ کیا گیا ہے تاہم ملک میں کم سے کم مقرر کی گئی تنخواہوں کی شرح ان فوجیوں کے لیے کبھی جوں کی توں رہے گی۔ کانسکرپیٹیڈ پرائیویٹس (فوجی عہدہ) کی تنخاہوں میں 88 فیصد اضافہ ہوکر یہ اب 1,63,000 وون (جنوری کوریائی کرنسی) سے پڑھ کر ماہانہ 306,100 وون (288 ڈالرس) ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ فرسٹ کلاس اور کارپورلس کو بھی یکساں اضافہ کا فائدہ ہوا ہے تاہم ان کی بنیادی تنخواہ یعنی جنوبی کوریا میں کم سے کم تنخواہ 7530 وون (7 ڈالرس) یومیہ کی شرح سے کچھ کم ہے۔ دریں اثناء ملک کے صدر مون جے ان نے کانسکرٹپس کی تنخواہوں میں 2022ء تک قابل لحاظ اضافہ کا وعدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2.6 فیصد کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ خود صدر مون کی تنخواہ میں 2.27 فیصد اضافہ ہوکر سالانہ 225 ملین وون ہوئی ہے۔

چیلسی بم دھماکہ کے ملزم رحیمی کو عدالت دوبارہ سزا سنائے گی
نیو یارک، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے مین ہٹن کے قریب چیلسی میں گزشتہ سال ہوئے بم دھماکے میں عمر قید کی سزا بھگت رہے مجرم خان رحیمي (29) کو عدالت دوبارہ سزا سنائے گی۔ استغاثہ کے وکیل نے کل یہاں بتایا کہ رحیمي کو سزا سنائے جانے کے لئے 13 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مین ہٹن کی وفاقی عدالت کا خیال ہے کہ رحیمي نے مین ہٹن کے میٹروپولیٹن اصلاحی مرکز میں رہتے ہوئے دوسرے قیدیوں کے درمیان دہشت گردی کی تشہیر کی ہے اور اس کے لئے اسے پھر سزا سنائی جائے گی۔ رحیمی کو چیلسی میں دو دیسی بم رکھنے کا مجرم پایا گیا تھا۔
عدالت نے اسے خطرناک ہتھیاروں کے استعمال اور عوامی مقام پر بم رکھنے سمیت آٹھ معاملوں میں گذشتہ اکتوبر میں مجرم پائے جانے کے بعد وفاقی قانون کے مطابق عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT