Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / جنوبی کوریائی کمپنیوں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت : کے ٹی آر

جنوبی کوریائی کمپنیوں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی دعوت : کے ٹی آر

حیدرآباد 16 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے وزْر انفارمیشن ٹکنالوجی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے بموجب ریاستی وزیر فی الحال مختلف ممالک کے دورہ پر ہیں تاکہ ریاست کیلئے سرمایہ کاری حاصل کرسکیں۔ انہوں نے آج جنوبی کوریا میں کئی تاجرین سے اور صنعتکار وں سے ملاقات کی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر مصوف نے صنعتکاروں کو ریاست میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کروایا اور کہا کہ آٹو موبائیل ‘ ٹیکسٹائیل ‘ فارما اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہیں۔ کے ٹی آر نے ہیونڈائی کارپوریشن ‘ ہیونڈائی روٹیم ‘ کورین گرین انرجی کمپنی او سی آئی اور کوریا موبائیل انٹرنیٹ بزنس اسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ کے ٹی آر نے جنوبی کوریا میں اپنے دورہ اور دیگر مصروفیات کی تصاویر ٹوئیٹر پر بھی پیش کیں۔

TOPPOPULARRECENT