Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریاکا ہیلی کاپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

جنوبی کوریاکا ہیلی کاپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

سیئول۔13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے اپاچی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی اشتعال انگیز کارروائی کا معقول جواب دینے کے لئے ہیلی کاپٹر میزائل کا ڈیزائن کیا گیا ہے ۔بیان میں اگرچہ یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ خاص طور پر شمالی کوریا کی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی کوریا نے اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میزائل کا تجربہ کیا ہے . اس میزائل کو گزشتہ مئی میں فوج میں شامل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT