Monday , November 19 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشق یکم ؍ اپریل سے

جنوبی کوریا۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشق یکم ؍ اپریل سے

سیول ، 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے کہا ہیکہ وہ اپنی سالانہ فوجی مشق امریکہ کیساتھ یکم ؍اپریل سے شروع کریگا ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی۔ جنوبی کوریا جنوری میں امریکہ کیساتھ اپنے مشترکہ فوجی مشق کو سرمائی اولمپک کے پیش نظر ملتوی کرنے پر راضی ہو گیا تھا ۔ اسکے بعد سرمائی کھیلوں سے قبل جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان دو سال کے وقفہ کے بعد پہلی بار رسمی طور پر بات چیت ہوئی ۔جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے 17 ہزاراورجنوبی کوریا کے 3لاکھ فوجیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔ اس سال ہونے والی مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے نیوکلیئر اسلحہ لے جانے والے جہاز شامل نہیں ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT