Tuesday , December 11 2018

جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے آزادانہ تجارت معاہدہ پر دستخط

سیول ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے آزادانہ تجارت کے ایسے معاہدہ پر آج یہاں دستخط کر دیئے جس کے نتیجے میں 10 سال کے اندر ایک دوسرے کی برآمدات پر تمام محصولات ختم کر دیئے جائیں گے۔ چار سال تک مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے اس معاہدہ کے تحت کلیدی نوعیت کی کچھ برآمدات مثلاً جنوبی کوریائی کاروں اور آسٹریلیائی

سیول ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے آزادانہ تجارت کے ایسے معاہدہ پر آج یہاں دستخط کر دیئے جس کے نتیجے میں 10 سال کے اندر ایک دوسرے کی برآمدات پر تمام محصولات ختم کر دیئے جائیں گے۔ چار سال تک مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے اس معاہدہ کے تحت کلیدی نوعیت کی کچھ برآمدات مثلاً جنوبی کوریائی کاروں اور آسٹریلیائی وائن پر ڈیوٹی فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔ دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کی موجودگی میں اس معاہدہ پر دستخط کئے۔

افغانستان میں زخمی کینیڈیائی خاتون
صحافی علاج کیلئے جرمنی روانہ
کابل، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہو جانے والی کینیڈیائی خاتون صحافی کیتھی گینن کو کابل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کی غرض سے جرمنی بھیجا جا رہا ہے۔ افغانستان کے شہر خوست میں فائرنگ کے اس واقعے میں گینن کی 48 سالہ جرمن ساتھی آنیا نیدرنگ ہاؤس ہلاک ہو گئی تھیں۔ گینن کو کندھے اور کلائی میں تین گولیاں لگی تھیں۔ یہ دونوں صحافی خواتین اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں، جب پولیس اہلکار نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اُن پر فائرنگ شروع کردی تھی۔ بعدازاں اس اہلکار نے مزاحمت کئے بغیر خود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT