Friday , January 19 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا سے ہندوستان کو انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 10ارب ڈالر

جنوبی کوریا سے ہندوستان کو انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 10ارب ڈالر

ہند۔جنوبی کوریا دفاعی و معاشی تعاون میں گہرائی‘ این ایس جی کی رکنیت کیلئے ہندوستان کو جنوبی کوریا کی تائید

ہند۔جنوبی کوریا دفاعی و معاشی تعاون میں گہرائی‘ این ایس جی کی رکنیت کیلئے ہندوستان کو جنوبی کوریا کی تائید
سیول۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا نے آج فیصلہ کیا کہ 10ارب امریکی ڈالر انفراسٹرکچر کے اسمارٹ سٹیز میں قیام کیلئے 10ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا ‘ جسے ریلویز ‘ برقی توانائی کی پیداوار اور دیگر مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا ۔ جب کہ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کو خصوصی دفاعی شراکت داری میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے جنوبی کوریا کا دورہ کررہے ہیں ۔ جنوبی کوریا کے صدر پارک گوئن ہائی کے ساتھ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور عہد کیا کہ نئے مواد اور رفتار شامل کیا جائے گا ‘ تاکہ دفاعی ‘ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا احاطہ کیا جاسکے ۔ علاقائی تعاون باہمی تعلقات کو معیاری بلند سطح تک پہنچا دے گا ۔ صدر جنوبی کوریا سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ جنوبی کوریا کی تیز رفتار ترقی میں ایشیائی صدی کو مزید مستحکم کیا ہے ۔صدر پارک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ٹھوس پیشرفت کررہے ہیں اور دونوں ممالک تجارتی ماحول کو فروغ دینے کے پابند ہیں ۔ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اتفاق کیا کہ خصوصی دفاعی شراکت داری میں دونوں ممالک کے تعلقات کو تبدیل کردیا جائے اور دفاع کے شعبہ میں تعاون کو مزید گہرا کردیا جائے ۔ سات معاہدوں پر دونوں ممالک نے دستخط کئے ۔ جن میں دوہری ٹیکس اندازی سے گریز کا معاہدہ بھی شامل ہے ۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہندوستان اتنے بااثر موقف میں ہے کہ عالمی سربراہ کنندہ گروپ کی رکنیت کیلئے اس کی کوشش کی ۔ جنوبی کوریا کی جانب سے بھرپور تائید کی جائے ۔ چار رکنی کثیر جہتی کنٹرول نظام میں نیوکلیئر سربراہی گروپ کی رکنیت کیلئے بھرپور تائید کی جائے ۔ اس میں نیوکلیئر عدم پھیلاؤ بھی شامل ہے اور ہندوستان کی کوشش ہے کہ چار رکنی کثیر جہتی کنٹرول نظام کے گروپ کا رکن بن جائے ۔ہندوستان میزائلس ٹکنالوجی نظام ‘ آسٹریلیا کے گروپ اور ویسنار انتظامات کا بھی رکن بن جائے ۔

TOPPOPULARRECENT