Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا میں زلزلہ، سات زخمی

جنوبی کوریا میں زلزلہ، سات زخمی

سیول ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کا جنوب مشرقی علاقہ آج 5.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا۔ اس ملک میں جہاں شاذونادر ہی زلزلے ہوا کرتے ہیں۔ یہ اس کی جدید تاریخ میں دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔ کوریائی محکمہ طبقات الارض نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق 11 بجے دن) صنعتی علاقہ چوہانگ کے قریب اس کا مبدا تھا۔ زمین کی سطح سے صرف 9 کیلو میٹر (چھ میل) کی گہری میں ہوئے اس زلزلہ کو دارالحکومت کے ایک بڑے حصہ میں بھی محسوس کیا گیا۔ وزارت نظم و نسق عامہ نے کہا کہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن اندیشہ ظاہرکیا کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے
موگادیشو۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے آج کہا کہ صومالیہ میں الشباب کے خلاف ڈرون حملے کئے گئے جس میں کئی انتہاء پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکی افریقی کمانڈ نے بتایاکہ جاریہ سال صومالیہ میں القاعدہ سے مربوط الشباب کے خلاف یہ 28 واں فضائی حملہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT