Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا میں ماہی گیر کشتی اُلٹ گئی‘8ہلاک

جنوبی کوریا میں ماہی گیر کشتی اُلٹ گئی‘8ہلاک

سیول۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں ایک ماہی گیر کشتی ملک کے جنوبی مغربی ساحل کے قریب اُلٹ گئی ۔ ساحلی محافظین کے بموجب 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ 9.77 ٹن وزنی کشتی ڈالفن جنوب مغربی جزیرہ چوجا کے قریب کل رات لاپتہ ہوگئی تھی‘ اس کا ملبہ ایک قریبی جزیرہ پر آج صبح دستیاب ہوا ‘ تین افراد کو بچالیا گیاجب کہ تاحال 8نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے ۔ایک سرکاری مسافر ریکارڈ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کشتی میں 22افراد تھے ‘ جن میں سے کم از کم 4کے کشتی میں سوار ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ تین افراد جنہیں بچایا گیا ان کے نام فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ غوطہ خور اور کئی بحری جہاز تلاش میں مصروف ہیں ۔
اسرائیل :صحافیوں کے نظریات کی اشاعت پر پابندی برخواست
یروشلم ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی دباؤ کے تحت وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج تیقن دیا کہ وہ نیا متنازعہ قانون جس کے ذریعہ صحافیوں کے نظریات کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کی گئی تھی برخواست کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT