جنوبی کوریا میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو پہلی شکست

سیول۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم مسلسل دو میچ جیتنے کے بعد اپنی فام کھو بیٹھی اور اسے تیسرے میچ میں میزبان جنوبی کوریا کے خلاف تیسرے میچ میں جمعرات کو 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے باوجود ہندستانی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔1 سے آگے ہے ۔سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔میچ کے تینوں گول پہلے16 منٹ میں چار منٹ کے وقفے میں بنے ۔سیول کی چون نے 12 ویں منٹ میں ہی کوریا کو برتری دلا دی۔یرم لی نے 14 ویں منٹ میں اسکور 2-0 کر دیا۔ ہندستان نے واپسی کرتے ہوئے 16 ویں منٹ میں اپنا پہلا گول کیا لیکن اس کے بعد ہندوستانی ٹیم برابری کا گول نہیں کر سکی۔ہندستان کا واحد گول لالریمسیامي نے کیا۔میچ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا۔کوریا کے گول کیپر ھیبن جگ نے کچھ اچھے دفاع کرکے ہندستان کو برابری کا گول کرنے سے روکے رکھا۔ہندوستانی ٹیم کی دورہ کوریا پر یہ پہلی شکست ہے۔

TOPPOPULARRECENT