Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 8 افرادکو ڈوبنے سے بچایا

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 8 افرادکو ڈوبنے سے بچایا

سیول،19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے دو کشتیوں میں سوار شمالی کوریا کے 8 شہریوں کو اپنی سمندری سرحد میں ڈوبنے سے بچایا اور آج انہیں وطن واپس بھیج دیا۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ترجمان ژیونگ جون ہی نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ سمندر سے بچائے گئے سبھی آٹھوں افراد نے وطن لوٹنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک کشتی ستمبر میں اور دوسری کشتی نومبر کو روانہ ہوئی تھی۔ان میں سوار ایک شخص کی بھوک سے موت ہوگئی ہے جبکہ کئی شدید سردی سے متاثر ہیں۔ جنوبی کوریا کا الزام ہے کہ بچائے گئے لوگوں کووطن بھیجے جانے کے اس کے اعلان پر شمالی کوریا نے کوئی توجہ نہیں دی وہیں شمالی کوریا نے الزام لگایا ہے کہ چین میں ایک ریستوراں میں کام کرنے والے 13افراد اپریل میں جنوبی کوریا گئے تھے اور وہاں ان کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT