Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی کوریا ونٹر اولمپک گیمز کا میزبان

جنوبی کوریا ونٹر اولمپک گیمز کا میزبان

پیانگ چنگ۔19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ونٹر اولمپک گیمزفروری 2018میں کھیلے جائیں گے۔ مقابلوں کی میزبانی جنوبی کوریا کو سونپی گئی ہے۔گیمز کیلئے آفیشل میسکوٹ کی تقریب نقاب کشائی میزبان شہر پیانگ چنگ میں ہوئی۔ ونٹر اولمپک گیمز کے میسکوٹ کو سفید ٹائیگر کا نام دیا گیا ہے جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے میسکوٹ کو کالا ریچھ سے پکارا جائے گا۔ ونٹر اولمپک گیمز میں 100ممالک شریک ہوں گے جہاں دنیا بھر کے اتھلیٹس میں 15 سرمائی کھیلوں کیلئے اولمپک چیمپئن بننے کامقابلہ ہوگا۔

 

اسٹیو ایل ورتھی ورلڈ کپ 2019 کے ایم ڈی مقرر
دوبئی ۔ 19 جولائی۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) اور ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے مشترکہ طورپر اعلان کیا ہے کہ اسٹیو ایل ورتھی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ء کے لئے منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیاہے اور یہ ورلڈ کپ انگلینڈ اور ویلس میں کھیلا جائے گا ۔ ایلورتھی کو 2017 آئی سی سی چمپینس ٹرافی اور 2017 ء آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ کیلئے بھی ذمہ داری دی گئی ہے اور یہ دونوں ایونٹس بھی انگلینڈ اور ویلس میں ہی منعقد ہوں گے ۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ماضی میں بھی آئی سی سی کے تین مختلف عالمی ایونٹ کیلئے ٹورنمنٹ کے ڈائرکٹر کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں ۔ ایلورتھی جنوبی افریقہ کی چار ٹسٹ اور 39 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کرچکے ہیں ۔ منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے ایلورتھی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے تمام اہم اُمور جن میں مارکٹنگ ، کرکٹ کی سرگرمیاں اور سکیورٹی جیسے انتظامات بھی شامل ہیں ان کی نگہداشت کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT