Monday , July 16 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کا امریکہ کیساتھ فوجی مشقیں ختم کرنے پر غور وخوض

جنوبی کوریا کا امریکہ کیساتھ فوجی مشقیں ختم کرنے پر غور وخوض

سیول، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اگلے سال ہونے والے سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی کے دوران شمالی کوریا کے خطرے کو کم کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ اپنے مستقل اور باقاعدہ فوجی مشقیں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔خبر رساں ایجنسی ‘یانھوپ ‘نے آج اس کی اطلاع دی۔ ایجنسی نے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکی افواج کے درمیان باقاعدہ فوجی مشقوں کی مذمت کی ہے کیونکہ اسے یہ لگتا ہے کہ دونوں ممالک کی یہ مشق اس پر حملہ کرنے کی تیاریوں جیسا ہے ۔اس میں کئی بار میزائل تجربہ یا رد عمل میں دیگر جارحانہ کارروائی کی جاتی ہے ۔جنوبی کوریا کو اگلے سال 9 سے 25 فروری تک سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو 8 سے 18 مارچ تک پیرالمپکس کی بھی میزبانی کرنی ہے ۔’یانہوپ’نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے صدر دفتر کے نامعلوم افسران کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں ختم کرنے کے متبادل پر کافی وقت پہلے ہی غور کیا گیا تھا۔ اگرچہ صدر دفاتر کے افسران اور وزارت دفاع کے کسی افسر نے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT