Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کا مزید 20 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ

جنوبی کوریا کا مزید 20 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ

سیول،21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے امریکہ سے مزید20ایف 35 اے جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ میڈیا ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ذرائع نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی کوریائی دفاعی انتظامیہ نے ان طیاروں کی خریداری کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے اور جلدہی امریکہ سے انہیں خریدا جائیگا۔ان طیاروں کو حاصل کرنے کے بعد جنوبی کوریا کی ہوا میں مار کرنے والی صلاحیت میں کافی حد تک اضافہ ہوجائیگا۔یہ کارروائی شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر احتیاطی قدم کے طورپر کی جارہی ہے۔ ابھی حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے سفر کے دوران اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کے سودے کو قطعی شکل دی جارہی ہے ۔جنوبی کوریا نے 2014 میں امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیٹ مارٹن سے40ایف 35 اے جنگی طیاروں کو خریدنے کارسمی اعلان کیا تھا۔شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں ملک کی تقسیم کے بعد سے ہی تنازعہ جاری ہے ۔ شمالی کوریا کی تائید اس کا حلیف چین کرتا ہے جبکہ جنوبی کوریا کو امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کی تائید حاصل ہے۔ جنوبی کوریا کے 20 جنگی طیاروں کی خریداری سے اس علاقہ میں طاقت کا توازن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT