Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون کو 24 سال کی جیل

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون کو 24 سال کی جیل

سیول ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہائے جنہیں بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے بعد اپنے وقار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، کو آج 24 سال کی سزائے قید سنائی گئی۔ ان کو ملک کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل تھا لیکن معلوم ہوتا ہیکہ انہیں اقتدار ہضم نہیں ہوا۔ بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے بعد انہیں عوام کی بھی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گذشتہ 10 ماہ سے ان کے مقدمہ کی سماعتیں جاری تھیں جس کے بعد متعدد فوجداری معاملات میں ملوث ہونے پارک گیون کو قصوروار پایا گیا جو 23 بلین ون (21.7 ملین امریکی ڈالرس) پر مشتمل ہے جو رشوت اور اقتدار کے بیجا استعمال کے ذریعہ حاصل کئے گئے۔
جج کم سے یون نے آج انہیں 24 سال کی سزائے قید سنائی۔ 66 سالہ پارک گیون ہائے نے مقدمہ کی تقریباً تمام سماعتوں کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ انہیں پولیس تحویل میں رکھا گیا تھا۔ جمعہ کے روز سنائے گئے فیصلہ کے وقت بھی وہ عدالت میں موجود نہیں تھیں جبکہ عدالتی کارروائی کو ٹیلیویژن پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جو ایک شاذ و نادر رونما ہونے والا واقعہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT