Monday , June 18 2018
Home / دنیا / جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش

سیول ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے آج شمالی کوریا کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کی تجویز رکھی ہے جو امکانی طور پر 9 جنوری کو منعقد ہوسکتی ہے۔ یاد رہیکہ صرف کچھ روز قبل شمالی کوریا کے قائد کم کونگ ان نے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت کا اشارہ دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کھیل کود کے ذریعہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے نئے سال کے خطاب کے دوران اپنی اسی بات کو دہرایا جو انہوں نے کچھ روز قبل ہی دیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک ایسا نیوکلیئر میزائل تیار کرلیا ہے جو امریکہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔ انہوں نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ ’’نیوکلیئر بٹن‘‘ ہمیشہ ان کی میز پر رہتا ہے جسے وہ کبھی بھی دبا سکتے ہیں۔

سوڈان کو قومی دن پر امریکی مبارکباد
واشنگٹن، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سوڈان کو اس آزادی کی 62 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے ۔ وزیر خارجہ ریکس ڈبلیو ٹلرسن نے پیر کو سوڈان حکومت کو جاری بیان میں کہاکہ آزاد سوڈان کی 62 ویں سالگرہ پر میری دلی مبارک باد قبول کریں۔

TOPPOPULARRECENT