Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا کی معزول صدر کی معذرت خواہی

جنوبی کوریا کی معزول صدر کی معذرت خواہی

سیول، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مواخذے کے ذریعے جنوبی کوریا کے صدر کے عہدے سے ھٹائي گئی پارک گیون ہے نے آج ملک سے معافی مانگی اور کہا کہ وہ بدعنوانی معاملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گی۔65 سالہ پارک بدعنوانی کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں استغاثہ کے دفتر پہنچی تھیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ میں لوگوں سے معافی مانگتی ہوں۔ میں پوچھ گچھ میں ایمانداری سے تعاون کروں گی۔ وہ عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار عوامی طور پر بول رہی تھیں۔یاد ہیکہ پارک کو صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے اپنی سہیلی چوئی سون سل کے ذریعے سیمسنگ گروپ کے سربراہ جے وائی لی سمیت کئی بڑے صنعتی گھرانوں کے سربراہوں سے رشوت کے لئے دباؤ ڈالنے کاالزام ہے ۔ اس کے بعد انہیں 10 مارچ کو پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک لاکر انہیں صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے اس عہدے سے مواخذے کے ذریعے ہٹائے جانے والی وہ پہلی صدر ہیں۔تاہم پارک نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی بات کہی ہے ۔ ان کی سہیلی نے بھی اس طرح کے الزاموں سے انکار کیا ہے ۔ اگر الزام ثابت ہو جاتے ہیں تو پارک کو کم سے کم 10 سال کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT